Posts

Showing posts from March, 2023

وارنٹِ گرفتاری کیخلاف رانا ثناء نے عدالت سے رجوع کر لیا

 وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وارنٹِ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو 7 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وارنٹِ گرفتاری گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں جاری کیے تھے۔ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022ء کو درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ ق لیگ کے مقامی رہنما شاہ کار اسلم کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ ایف آئی آر میں چیف سیکریٹری اور ان کے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ مدعیٔ مقدمہ کے مطابق اس نے ٹی وی پر رانا ثناء اللّٰہ کو دھمکیاں دیتے دیکھا تھا۔ گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کر کے اخراج کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم ک...

دلہن فوٹو شوٹ کے دوران نسیم شاہ سے ملاقات پر بےحد خوش، ویڈیو وائرل

  شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران اچانک قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سے ملاقات ہونے پر نئی نویلی دلہن خوشی سے نہال ہوگئی۔ نسیم شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نئی نویلی دلہن کو قومی کرکٹر سے ملاقات کرتےاور تصویر بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوبیاہتا جوڑے کی شادی کا فوٹو شوٹ ہورہا تھا اور وہیں پر فاسٹ باؤلر ایک شخص کے ساتھ بیٹھے کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ جیسے ہی کرکٹر کی مداح دُلہن نے اُنہیں دیکھا تو شادی کا فوٹو شوٹ روک کر اپنے دولہے کے ہمراہ ان سے ملنے کے لیے آگئی۔ نسیم شاہ جوکہ کھانا کھا رہے تھے دولہا دلہن سے ملنے کے لیے اپنا کھانا چھوڑ کر اُٹھے اُنہیں شادی کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو لیک کا معاملہ: حریم کے الزامات پر صندل خٹک کا ردعمل سامنے آگیا

 ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر ان کی قریبی دوست صندل خٹک نے خاموشی توڑدی۔ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔ حریم کے الزامات کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صندل کا کہناتھا کہ ’حریم کی ویڈیو دیکھنے والوں کو شرم آرہی ہے لیکن حریم میک اپ کرکے  میڈیا میں آرہی ہے، اس کو کوئی شرم وحیانہیں ہے، ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟ اگر ایسا ہے تو حریم ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کررہی؟ چاہے پھر وہ یہ کیس مجھ پر ، عائشہ پر یا پھر اپنے بوائے فرینڈ پر کرے لیکن اسے یہ کیس کرنا چاہیے‘۔ اگر حریم  نے مجھ پر لگایا الزام ثابت نہیں کیا تو پھر میں اس پر ہرجانے کا کیس کروں گی : صندل خٹک صندل نے کہا کہ ’حریم کو چاہیے کہ ایف آئی اے میں کیس کرے اور الزام ثابت کرے اگر اس نے نہیں کیا تو پھر میں حریم پر ہرجانے کا کیس کروں گی کہ اس نے مجھ پر غلط الزام لگایا ہے، حریم نے...